اساتذہ اتحاد بلوچستان کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ

0
18

(عمر اچکزئی(کوئٹہ رپورٹ
احتجاجی اساتذہ کے مطالبات 
20 فروری کو ژوب سے اساتذہ نے پیدل لانگ مارچ شروع کرکے 4 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کر دیا ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
اساتذہ کے مطالبات حسب ذیل ہیں۔
بوقت ریٹائرمنٹ ٹائم سکیل کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے۔
بہبود فنڈ کی یکمشت ادائیگی کا نوٹیفیشن جاری کیا جائے۔
2006 سے زیر التوا پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر عملدرآمد کیا جائے۔
دوران تعطیلات موسم سرما گرما کنوینس الاؤنس کی بلاجواز کٹوتی بند کی جائے۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ ظالمانہ تعلیمی ایکٹ (کالاقانون) نافذ نہ کیا جائے۔
نان گزیٹیڑ اساتذہ کو پنجاب اساتذہ کے طرز پر اپ گریڈ کیا جائے۔
اساتذہ کے تمام جائز مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here