شیخوپورہ میں مارکس ازم ڈئے سکول

0
71

انقلابی سوشلسٹ موومنٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام28اکتوبر بروز اتوارکو مارکس ازم ڈئے سکول منعقد ہو جس میں شیخوپورہ اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں بائیں بازو کے کارکن،طلباء،محنت کش اور خواتین شریک ہوئیں ۔ اس سکول میں سٹیج سیکٹریری کے فرائض کامریڈ اظہر علی نے ادا کئے ۔پہلے سیشن میں کامریڈ مارٹن متیھس نے عالمی معیشت کی صورتحال،بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ ،چین اور امریکہ کے تضادات اور محنت کش طبقہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے بات کی اس کے بعد سوال وجواب ہوئے ۔اس کے بعد کامریڈ ثناء جن کا تعلق این ایس ایف سے ہے انہوں نے تفصیل نے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی جدوجہد کی اپیل کی۔آخری سیشن میں کامریڈ شہزاد نے سوشلزم کیوں متبادل پر تفصیل سے گفتگو کی ۔اس کے بعد شیخوپرہ میں سرگرم سیاسی کارکن منظر نے سماجی برابری کی جدوجہد میں سب دوستوں کی سرگرم شمولیت کی اپیل کی بعدازں کامریڈ وقار فیاض نے شرکاء کا شکریہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ انقلابی سوشلسٹ موومنٹ کے ممبر بنیں۔سکول کے بعد ہونے والی میٹنگ فیصلہ کیا گیا کہ انقلابی سوشلسٹ موومنٹ شیخوپورہ میں ریگولر سٹڈی سرکل کا آغاز کرئے۔جس کے حوالے سے دیگر ترقی پسند تنظیموں،طلباء تنظیموں اور ٹریڈ یونیوں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here